نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح، مزید تعاون کرینگے ،آرمی چیف

April 25, 2019

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل)آرمی چیف نےنیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 30 ہزار سے 50 ہزار تک طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے اساتذہ اورطلباء سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیوٹیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ہنر مند افرادی قوت اور صنعت کے لیے بلند کردار قیادت تیار کرنے کیلئے پرعزم ہے، اس حوالے سے مزید تعاون کریں گے ۔ آرمی چیف نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور2سال کی مختصر مدت میں کلاسز کے اجراء پر انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوٹیک کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ یونیورسٹی اور صنعتی شعبے کے درمیان موثر تعلق کی بھی تعریف کی،نیشنلآرمی چیف نے نیوٹیک کے پہلے کیمپس کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او کے کردار کو بھی سراہا۔