نئے اضلاع میں معد نیات کے روزگار کیلئے لا ئسنسزکے اجراء کامطالبہ

April 25, 2019

پشاور(لیڈی رپورٹر)آل ٹرائبل ڈسٹرکٹ ما ئننگ ایسوسی ایشن نے قبا ئلی اضلاع میں معد نیات کے روزگار کیلئے نئے لا ئسنسزکےفور ی اجراء اورنئے رولز کی تشکیل میں قبا ئلی عوا م کو اعتماد میں لینے کا مطا لبہ کردیا۔پشاور پر یس کلب میں ایسو سی ایشن کے صدر ملک داؤد خان مہمند،جنر ل سیکر ٹر ی خان ر حمان آفر یدی،لقمان آ فر یدی اورافتخارملاگور ی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے قبا ئلی اضلاع میں معد نیات کے روزگار میں آسا نی پیدا کر نے اور ان ہی علاقوں کے افرادکومستفیدکرا نے کیلئے پندرہ نو مبر2018ء کو اعلان کیاتھاکہ ما ئننگ ایکٹ میں خصو صی تر میم لا ئی جا ئیگی جس کے تحت قبائلی اضلاع میں اس روزگار کو آسان بنا یا جا ئیگا جس پر پہلا حق قبائلی عوا م کا ہو گا ۔ایکٹ میں تر میم کے ذر یعے لا ئسنس سمیت تمام مرا حل میں آ سا نی لا ئی جا ئیگی ۔انہوں نے کہاکہ لیکن آٹھ ما ہ گزر نے کے باوجود اس پر عملدر آمد نہ ہو سکا جس کے با عث لیز کا پورا سسٹم رکا ہوا ہے اور نئے لا ئسنس پر پابند ی ہے حا لا نکہ ان علاقوں کے مقامی لوگ نے فیسو ں کی ادا ئیگی اور اجلاس عام سمیت تمام ضرروی مرا حل مکمل ہو چکے ہیں۔