سی ڈی اے، مکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے اکاموڈیشن ایلوکیشن رولز اپنا نے کا فیصلہ

April 25, 2019

اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے سر کاری مکان کی الاٹمنٹ کیلئے وفاقی حکومت کے اکاموڈیشن ایلوکیشن رولز 2020اپنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ایدمن ملک اظہر خورشید نے نئی الاٹمنٹ پا لیسی کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ بورڈ نے اکا موڈیشن ایلوکیشن رولز میں 21اپریل 2017 کو کی گئی ترامیم واپس لے لی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت سر کاری مکانوں کی تمام الاٹمنٹ ویٹنگ لسٹ سے کی جا ئے گی اور کسی بھی کلاس یا کیٹگری کیلئے کوئی صو ابدیدی کوٹہ نہیں ہو گا۔