نارووال، شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا

April 25, 2019

نارووال میں شوہر نے کم جہیز لانے پر مبینہ طور پر بیوی کو تیزاب پلا دیا، پولیس نے شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نارووال موضع پکھیکے میں پیش آیا جہاں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلا دیا، خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ داماد اور اس کے گھر والوں نے بیٹی کو کم جہیز لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور تیزاب پلایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے شوہر اور سسر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم عدنان کی شادی ایک سال قبل مریم بی بی سے ہوئی تھی۔