پی ٹی آئی کنونشن جماعت کے اندر نئی روح پھونک دے گا، چوہدری خادم حسین

April 26, 2019

برمنگھم (نمائندہ جنگ) کشمیر تحریک انصاف برمنگھم و مڈلینڈ کا ورکرز کنونشن جماعت کے اندر نئی روح پھونک دے گا، نئی ممبرشپ سے جماعت مضبوط و مستحکم ہوگی۔ سابق وزیراعظم و قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ورکر کنونشن سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس وقت تحریک آزادی کشمیر عالمی تناظر میں اہم موڑ میںداخل ہوچکی ہے پاک بھارت کشیدگی سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملی ہے اسکو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر تحریک انصاف کے سابق صدر چوہدری خادم حسین و برمنگھم برانچ کے سابق جنرل سیکرٹری رئوف مغل نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری خادم حسین نے مزید کہا کہ ہمیںمل کر سابق وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گےتاکہ وہ پوری قوت سے مسئلہ کشمیر پر کام کرسکیں۔ حاجی رئوف مغل نے کہا کہ نئی ممبرشپ سے جماعت مضبوط ہوگی، نیا خون و نیا جذبہ جماعت میں شامل ہونے سے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی۔