عافیہ صدیقی کے بارے میں میرا بیان درست رپورٹ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

April 26, 2019

اسلام آ با د (خبرایجنسی) پا کستان نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے تھا،عافیہ سے متعلق میرا بیان درست رپورٹ نہیں ہوا، پاکستانیوں کی رہائی پرسعودی عرب سے جلد اچھی خبر ملے گی، ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کےلئے پرعزم ہیں، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر بہت بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی اہم اور دلچسپ ہو گا،امریکی سفارتخانے میں کوئی فائرنگ رینج نہیں بنائی جا رہی، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر انتہائی تشویش ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر عافیہ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔