کراچی، بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار

April 26, 2019

کراچی کے علاقے کورنگی کے آستانے میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر پکڑا گیا۔

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں موجود آستانے میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم محمد آصف نے 17 اپریل کو اپنی بیوی انیلا کو قتل کردیا تھا، آصف نے انیلا سے لومیرج کی تھی جبکہ مقتولہ کی دوسری شادی تھی۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ بیوی کا کردار غلط تھا اس لئے قتل کیا۔

واضح رہے کہ مقتولہ کے پہلے شوہر سے ایک اور دوسرے شوہر آصف سے تین بچے ہیں۔