معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی8 ویں برسی

April 29, 2019


معروف ادیب افسانہ نگار اور کالم نگار اے حمید کی 8ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

اے حمید 25 اگست 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان سمیت پاکستان ہجرت کرکے لاہور میں رہائش اختیار کی۔

اے حمید کا پہلا افسانہ‘منزل منزل‘ ادب لطیف میں 1948 میں شائع ہوا تھا۔ ان کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ ”منزل منزل“ بے حد مقبول ہوا جو ان کی رومانوی افسانہ نگار کے طور پر پہچان بن گیا۔

افسانوں کے علاوہ ایک عرصہ سے اخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھے جو بے حد مقبول ہوئے۔

انہوں نے بچوں کے لیے بھی امبر ناگ ماریہ سیریز کے سو سے زیادہ ناول تحریر کیے۔1990ء کی دہائی میں انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بچوں کا مشہور سیریل عینک والا جن تحریر کیا جو بے حد مقبول ہوا۔

حکومت پاکستان نے 1997میں ان کے فن کے اعتراف کے طور پر انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

29اپریل 2011کو وہ 83برس کی عمر میں انتقال کرگئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔c