فائر فائٹرز کا عالمی دن

May 04, 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائرفائٹرز کا دن منایا جارہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4مئی کادن فائر فائٹرز کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں ۔

آگ کا استعمال زندگی کا ایک لازمی جزو ہے مگر یہی آگ بے قابوہو جائے تو قیمتی املاک کیساتھ انسانی جانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کی مناسب تربیت سے آگ لگنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔