گراں فروشی روکنے کیلئے پنجاب میں ایپ متعارف

May 04, 2019

حکومت پنجاب نے گراں فروشی کی روک تھام کے لیے خصوصی آن لائن ایپ متعارف کروا دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان نے بتایا کہ ’قیمت پنجاب‘ نامی ویب پورٹل کوتمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری ویب پورٹل پر رمضان بازار سے متعلق شکایت بھی درج کروا سکتے ہیں، یہ عوامی شکایت متعلقہ تھانوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری موصول ہو گی ۔

وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ناصر سلمان کا مزید کہنا ہے کہ پورٹل پر ہر ضلع کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی دی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہری اپنے موبائل پر ’قیمت پنجاب‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کےگھر بیٹھے سبزی، دالوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جان سکتے ہیں۔