ہاتھوں کے بل ٹریڈ مل پر دوڑنے کا حیرت انگیز مظاہرہ

May 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو ایکروبیٹک اسٹنٹ اور ورزش کا ایک ساتھ حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے نہ صرف ڈمبیل پر توازن برقرار رکھنے کی شاندار پرفارمنس دی بلکہ اس دوران ہاتھوں کے بل ٹریڈ مل پر دوڑنے، ہینڈ اسٹینڈ سمیت ایسے حیرت انگیزاور منفرد ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔