جاپان : دلکش پھولوں پر مزین گارڈن لو گوں کی تو جہ کا مر کز

May 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جاپان میں ہزاروں دلکش پھولوں سے سجا فاور گارڈن لو گوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں رنگ برنگے پھول درختوں،پودوں، گملوں اور یہاں تک کے ہوا میں لٹکے دیکھنے والوں کو سحر انگیز کررہے ہیں۔

جامنی، سفید اور گلابی رنگ کے لاکھوں پھولوں سے سجا یہ گارڈن جاپان اپنی انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد پہچان کا حامل ہے۔

جہاں راہداریوں اور گیلریوں کی چھتیں مہکتے خوبصورت پھولوں سے ڈھکی ہوئی ہیں جو نہ صرف یہاں آنیوالوں کو سایہ فراہم کرتی ہیں بلکہ ان کی خوشبو سے فضا معطر دکھائی د یتی ہیں۔

ایک ہزار اسکوائر میٹر سے یادہ رقبے پر پھیلے اس فلاور گارڈن میں 80میٹر لمبی سرنگ بنائی گئی ہے جو مکمل طور پر پھولوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

یہ گریٹ وِسٹیرا فلاور گارڈن 6مئی تک فضاؤں کو معطر رکھے گا جہاں کرنگ بکھیرتے پھول مقامی افراد سمیت سیاحوں کی توجہ کا بھی خصوصی مرکز بنے ہوئے ہیں۔