روس میں مسافر طیارے کو حادثہ، 41 افراد ہلاک

May 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس میں مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں دو بچوں سمیت 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق سخوئی سپر جیٹ طیارے نے ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی کہ آگ لگنے پر اسے فورا ً اسی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

کریش لینڈنگ کے دوران طیارے کا پچھلا حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ طیارے میں 78 افراد سوار تھے، طیارہ ماسکو سے روس کے شہر مرمینسک جارہا تھا۔