پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا

May 07, 2019

پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو راضی کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ اس اسکیم سے 170 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ آسان اور سہل ایمنسٹی اسکیم سے ڈھائی ہزار ارب روپے کے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی یہ اسکیم رواں ماہ ہی سے متعارف کرادی جائے۔

ایمنسٹی اسکیم آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے جاری کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ بین الاقوامی فنڈ کا پروگرام لینے کے بعد اس اسکیم کا اجراء نہیں ہوسکے گا۔