فلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کافائنل ٹریلرریلیز

May 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم 'پوکیمون؛ ڈیٹیکٹیو پکاچو کافائنل ٹریلرریلیزکردیا گیا ہے۔

ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

یہ ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلممیں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں،جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیجائے گی۔