دبئی :سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت توجہ کا مرکز

May 10, 2019

دنیا کی بلند ترین عمارت سمیت کئی مشہور تعمیراتی شاہکاروں کی سرزمین دبئی تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے۔

اسی سلسلے میں ایک نیا تعمیراتی نمونہ بھی تیار کیاگیا ہے جو ہو بہو دیوہیکل فوٹو فریم سے مشابہہ ہے۔جی ہاں زبیل پارک کے دبئی سفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کے 150میٹر کے دو بلند ٹاورز اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ انہیں آپس میں ملانے کیلئے اوپری سِروں کو ایک پْل سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایک سو مربع میٹر کے پْل سے جْڑے یہ ٹاور نہایت بلند ہیں جن پر دلکش نقش و نگار اور خوبصورت ڈیزائن ترتیب دیا گیا ہے اور گولڈ واٹر سے پولش کیا گیا ہے،یہ دلکش عمارت رات کے اوقات میں رنگ تبدیل کرتے ہوئے خوبصورت منظر تخلیق کر دیتی ہے، جس میں نصب کردہ جدید لفٹس کی مدد سے پورے شہر کا نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں اس شاہکار کو فوٹو فریم سے مشابہہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔