انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور کرنے پرخوشی ہے، فخر

May 12, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بڑا اسکور کرنے پر خوشی ہے لیکن اس وقت زیادہ خوشی ہوتی اگرٹیم بھی کامیاب ہوتی۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمینوں نے اچھا کھیلا، 47 ویں اوور تک گیم ہمارے ہاتھ میں تھا، آخری تین اوورز میں گیم ہاتھ سے نکل گیا۔

انگلینڈ کے تگڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے شان دار سنچری کی، فخر زمان نے 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر 138 رن بنائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 12رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی، پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔