آئی ایم ایف پر تنقید کرنےوالوں کو وینا کا جواب

May 14, 2019

پاکستانی فلم اندسٹری کی متنازع اداکارہ واینکر پرسن وینا ملک نے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

وینا ملک جو آج کل سیاسی معاملات میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر آئی ایم ایف معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور معاہدے کی حمایت کی ہے۔


ڈرامہ کوئین نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آئی ایم ایف نے پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں کبھی بھی پاکستان پر حکم نہیں چلایا لیکن پہلی مرتبہ پاکستان کی معیشت پر حکم چلا رہا ہے، ہے نہ ؟ کیونکہ پہلے پی پی پی اور پی ایم ایل این نے آئی ایم ایف کو قرضہ دیا تھا کیوں کہ دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں، اور پہلی بار پاکستان آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6 ارب کا مالیاتی پیکیج طے پایا ہے ، جس کے تحت پاکستان کو 39 مہینے تک 6 ارب ڈالر ملیں گے۔