بھلوال میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

May 14, 2019

پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم بھائی کو قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قاتل بھائی کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔