ٹرمپ کی اگلے ماہ چینی و روسی صدور سے ملاقاتیں متوقع

May 14, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ماہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ جاپان میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں چینی اور روسی صدور سے ملاقات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ میری ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازع جاری ہے،چین اور امریکا نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیرف دوبارہ بڑھا دیا ہے۔