وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال

May 16, 2019

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔