اڈیالہ جیل میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار37اسیررہا

May 16, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کے حکم پراڈیالہ جیل میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار37اسیروں کو رہا کردیا گیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے سول جج راولپنڈی یاسرمحمود چودھری کے ہمراہ بدھ کوبسلسلہ انسپکشن سینٹرل جیل اڈیالہ کادورہ کیاتھا۔