کمشنر کا سپیشل سکول جہانیاں کی تزئین و آرائش نہ ہونے پر اظہار برہمی

May 16, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے رمضان بازار جہانیاں کا اچانک دورہ کیا اور ڈینگی سے بچائو کے لئے رمضان بازاروں کے باہر موجود بارش کے پانی کو فوری صاف کرنے کے احکامات دئیے،انہوں نے اشیاءخورونوش کے نرخ اور کوالٹی بھی چیک کی جبکہ چینی کے پیکٹوں کے وزن بھی کروائے اور آٹے میں نمی کی مقدار کو بھی چیک کروایا۔ ا،انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے مسائل کو جلد حل کیا جائے ، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے منافع خوروں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سکول جہانیاں کا بھی دورہ کیا اور سکول کی تزئین و آرائش نہ ہونے پر ڈی او سپیشل ایجوکیشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سکول کی نہ صرف تزئین وآرائش کروائی جائے بلکہ پودے بھی لگائے جائیں،غفلت برتنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں،کمشنر ملتان نے جہانیاں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا بھی اچانک دور ہ کیا ۔