کراچی: خاتون کی لاش برآمد، کومبنگ آپریشن، دن دیہاڑے ڈکیتی

May 16, 2019

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔

ادھر لیاری اور شاہ فیصل کالونی نمبر4 میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیے، جن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، اس موقع پر رینجرز کی لیڈی اہلکار بھی موجود تھیں۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں بینک سے پیسے نکلوا کر جانے والے شخص کو 4 مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔

ملزمان مذکورہ شخص کا پیچھا کرتے ہوئے آئے تھے انہوں نے اس شخص پر تشدد کیا اور اس سے پیسے چھین لیے، بعد میں ملزمان کھلےعام اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے۔