آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کو ہوگا

May 16, 2019

آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان 20 مئی کوکیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کا پالیسی بیان پریس ریلز کے ذریعے جاری ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر 20 مئی کو آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

پالیسی بیان اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر رضا باقر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں وضع کیا جائے گا۔