دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت عملے کے 4 افراد ہلاک

May 17, 2019

دبئی(جنگ نیوز)دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا نجی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور اسکے معاون سمیت عملے کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانیہ میں رجسٹرڈ ʼڈی اے 42ʼ طیارہ جمعرات کی شام دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے جنوب میں3میل دور واقع مشرف پارک میں گرا۔ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ دبئی ایئرپورٹ پر ٹیرسٹریل نیوی گیشن سسٹم کی پیمانہ بندی کے مشن پر تھا، اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے4 افراد سوار تھے۔