کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع

May 17, 2019

کراچی ( آن لائن ) کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا مشن، تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کا حکم دیا، گلشن اقبال اور اردو کالج اسٹیشن کے اطراف جھگیوں پر ضلعی انتظامیہ نے مشینری چلادی، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی ساتھ تھی۔ضلعی انتظامیہ نے کارروائی میں شامل ایک ایسکیویٹر چند جھونپڑیاں توڑ کر خراب ہوگیا، تو بعد میں دوسرے ایسکیویٹر نے کام شروع کیا، آپریشن میں 250 کے قریب جھونپڑیاں اور عارضی تعمیرات ختم کردی گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 11 کلو میٹر کا ٹریک ہے، جس سے تجاوزات صاف کرنی ہیں۔