افغانستان میں اتحادی فوج کا فضائی حملہ،17 پولیس اہلکار ہلاک

May 17, 2019

افغان صوبے ہلمند میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان صوبے ہلمند کے سربراہ صوبائی کونسل عطاء اللہ افغان کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کےحملےمیں افغان پولیس اہلکار فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔

افغان وزارت داخلہ نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعےکی حقیقی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔