ڈالر نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے بڑھا، شیخ رشید

May 17, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے ،چیزوں کی قیمتیں نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کی وجہ سے بڑھی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری بھی چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ شہبازشریف والا فارمولا استعمال کیا جائے، ان سے این آر او کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے پر پہنچ گیا۔