آرمی چیف کا قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی موت پر اظہار افسوس

May 17, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کے بیٹے اسامہ کائرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے سوگواروالدین کے لیے استقامت کی دعاکی۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سوگواروالدین کیلیےیہ ناقابل تلافی صدمہ ہے، برداشت کیلیےاللہ تعالی والدین کو صبر و استقامت دے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ لاہور میں ایک ٹریفک حادثے میںجاں بحق ہوا ہے۔