ماہ رمضان !

May 18, 2019

ضیاء الحسن ضیا

مبارک مہینہ ہے رمضان کا

خزانہ کھلا رب کے فیضان کا

سنو! تربیت اس مہینے سے لو

جو احکام رب ہیں وہ پورے کرو

ہر اک سمت برکت ہے رمضان کی

عیاں سب پہ عظمت ہے رمضان کی

شب و روز عبادت کا پیغام ہے

خدا کی طرف سے یہ انعام ہے

یہ پورا مہینہ تلاوت کا ہے

خصوصی زمانہ عبادت کا ہے

ہے رمضان میں روز و شب مغفرت

گناہ گار پاتے ہیں سب مغفرت

ہر اک سمت ہے نیکیوں کی ضیا

تلاوت سے معمور ہے سب فضا