قمر زمان کائرہ سے پی پی جاپان کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

May 18, 2019

پیپلز پارٹی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں اور سابق جنرل سیکرٹری شاہد مجید ایڈوکیٹسمیت دیگر سینئر اراکین نے قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

سابق جنرل سیکرٹری اور سابق نائب صدر کے علاوہ سینئر رہنما سید یاسر گیلانی یوسف علی رشید خان لالہ اعظم ، محمد انیس چوہدری ، وقار ملک، وسیم مرزا ،سلیمان یاسر خان اور ممتاز شاہ نے پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جواں سال صاحبزادے کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔

پی پی جاپان کے رہنما شاہد مجید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی ہم کائرہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔

اس موقع پر پی پی رہنماؤں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ کائرہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔