اپوزیشن جماعتوں کا ملاپ قومی خدمت نہیں ذاتی مفاد پر ہو رہا ہے،فیصل جاوید

May 19, 2019

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ملاپ قومی خدمت کے ایجنڈہ پر نہیں بلکہ ذاتی مفاد پرستی کی بنیاد پر ہو رہا ہے ، افطاری کی دعوت میں اکھٹے ہورہے ہیں ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ یہ اکھٹے ہور ہے ہیں یہ اپنے آپکو احتساب سے بچانے کیلئے اکھٹے ہو رہےہیں، انکی پالیسی ایک جیسی ہیں ،انہوں نے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے ملک کو لوٹا ہے دونوں نے ملک سے باہر رقم ٹرانسفر کی ہے اور جائیدادیں بنائی ہیں دونوں صرف پاکستان میں حکومت کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے باہر بھاگ جاتے ہیں یہ جو تحریک چلا رہے ہیں یہ کیا اپنے خلاف نکلیں گے کہ جو آج پاکستان کا حال ہےان ہی کی وجہ سے ہوا ہے، انہوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں بلکہ چارٹر آف کرپشن کر رکھا ہے ، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ انہوں نے ملک کو لوٹا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے غریب مزید غریب ہو گئے ہیں، ان کی وجہ سے پاکستان کا ایک خاص طبقہ امیر ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نےملک سے باہر جائیدادیں بنائی ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوگ ان کیساتھ نہیں بلکہ ان سے دورنکل گئے ہیں اور جہاں آج پاکستان کھڑا ہے اسکے ذمہ دار یہ ہیں، ملک کو بدحالی کے دہانے تک پہنچانے کے ذمہ دار یہ دونوں ہیں انہی کی وجہ سے ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، پاکستان کے سارے اداروں کو انہوں نے تباہ کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس دلدل میں انہوں نے پھینکا ہے اسی کے اوپر آکر اپنی کرپشن بچانے کیلئے سب اکھٹے ہور ہے ہیں یہ کچھ بھی کر لیں کتنی ہی افطاریاں اکھٹے کر لیں عمران خان نے ان کو این آر او نہیں دینا انہوںنے جو دولت لوٹی ہے وہ واپس کرنا ہی ہو گی ۔