تاپی گیس لائن منصوبے کا سنگ بنیاد اکتوبر میں رکھا جائے گا

May 19, 2019

پاکستان میں تاپی گیس لائن منصوبے کا سنگ بنیاد اس سال اکتوبر میں رکھا جائے گا، سنگ بنیاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی سربراہی میں وفد ترکمانستان روانہ ہو گیا۔

پاکستانی وفد آج اشک آباد میں تاپی پائپ لائن کمپنی کی بورڈ اجلاس میں شرکت کرے گا ، ترکمانستان افغان بارڈر تک پائپ لائن بنا چکا ہے جبکہ افغانستان میں پائپ لائن کی تعمیر جاری ہے۔

پاکستان میں منصوبے کی تعمیر 2022 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے، واضح رہے کہ تاپی گیس پائپ لائن سے یومیہ 3 ارب 20کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد ہوگی۔