بھارتی انتخابات، آخری مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل جاری

May 19, 2019

بھارت میں عام انتخابات کے ساتویں اور حتمی مرحلے کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی انتخابات کے آخری مرحلے پر 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ آج ہو رہی ہے ،آخر ی مرحلے میں نریندر مودی بھی بنارس کے حلقے سے میدان میں ہیں۔

آخری مرحلے میں آج 7 ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، پنجاب، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد ووٹو ں کی گنتی شروع کی جائے گی جس کے بعد 23 مئی کو بھارتی عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔