’’افطار پر آج بیرون ملک دولت ٹھکانے لگانے کی ترکیب سوچیں گے‘‘

May 19, 2019

وزيراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کی بیٹھک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد ہے ، یہ آج افطار پر بیرون ملک دولت ٹھکانے لگانے کی ترکیب سوچیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کی دعوت افطار پر اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے ، سیاسی بہروپیے عوام کو کاروباری مفادات کے لیےاستعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زیرقیادت عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہوچکے ہیں، عوام ان سیاسی بہروپیوں کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔