محکمہ تعلیم سندھ بے بس،نجی اسکولوں کا فیسوں میں من مانا اضافہ

May 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں بڑے نجی اسکولوں نے اپنی فیسوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے محکمہ تعلیم صوبے کے بڑے اسکولوں کے سامنے بے بس ہوگیا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول پانچ فیصد سے زائد سالانہ اضافہ نہیں کر سکتا مگر صورتحال اس کے برعکس ہے کراچی میں واقع سی اے ایس اسکول نے اسکول فیس میں دس یا بیس فیصد نہیں بلکہ 63 فیصد اضافہ کردیا ہے، اسکول نے سمسٹر فیس 86 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ چوالیس لاکھ تک کردی جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں کہ اب فیس کی ادائیگی کیسے ممکن ہوگی یہ اسکول اس سے قبل محکمہ تعلیم کے سندھی مضمون کو لازمی پڑھانے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا چکا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی کے مطابق محکمہ تعلیم5 فیصد سے زائد فیس بڑھانے والے اسکول کے خلاف کارروائی کرے گا۔