حکومتی ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،فضل الرحمٰن

May 20, 2019

مانسہرہ (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر و صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ملین مارچ ہوگا۔حکومتی ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،حکومت اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر گامزن ہے‘ مزید وقت دینا وطن عزیز کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہوگا‘ ہزارے وال اسلام آباد تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں شرکت کریں۔ جمعیت علمائے اسلام ہزارہ ڈویژن کی قیادت اسلام آباد ملین مارچ کی تیاری کرے۔ اسلام آباد ملین مارچ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ سے جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے سینئر امیر و صدر متحدہ مجلس عمل سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔