یوکرین کے نئے صدر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

May 20, 2019

یوکرین میں نئے صدر زیلینسکی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ساتھ ہی پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، نئے پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں ہونگے۔

یوکرین میں نومنتخب صدر ولودی میر زیلینسکی نے آج پارلیمان میں حلف برادری کی تقریب میں عہدے کا حلف اٹھا لیا، تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا پہلا ٹاسک مشرقی علاقے ڈون بس میں سیزفائر کرانا ہے۔

زیلینسکی کا کہنا تھا ملک کو عملی طورپر کام کرنے والی پارلیمان کی ضرورت ہے۔

واضحرہے کہ زیلینسکی کو پارلیمان میں اکثریت کاتعاون حاصل نہیں تھا،انہوں نے قانون دانوں پر انکی حلف برداری میں تاخیر کرانے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔