راولپنڈی: آرمی چیف سے چین کے سفیر کی ملاقات

May 20, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں پاک چین تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور یائوجنگ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔