اداکارہ کرن کھیر ووٹ ڈالنے سے قبل گر پڑیں

May 20, 2019

بھارتی جنتا پارٹی کی امیدوار اور معروف بالی ووڈا داکارہ کرن کھیر ووٹ ڈالنے سے قبل گر پڑیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چندی گڑھ سے الیکشن لڑنے والی کرن کھیر گذشتہ روز ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچیں تو اندر داخل ہونے سے قبل اچانک انکے دونوں پیر آپس میں ٹکرا گئے جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائیں اور گر پڑیں۔

معروف اداکارہ کو فوری طور پر وہاں موجود رپورٹرز نے سہارا دے کر اْٹھایا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔