شرح سود میں اضافہ تشویشناک، صنعت بند، بیروزگاری بڑھےگی، تاجر برادری

May 21, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 12.25فیصد مقرر کیے جانے پر تاجروں اور صنعت کاروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت کار فنانشل کرنچ کا شکار ہونگے، ملک میں سرمایہ کاری کے رحجان میں کمی آئیگی، بیروزگاری بڑھے گی اور معیشت مزید سست روی کا شکار ہو گی، کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ ملک میں انڈسٹرئیلائیزیشن اور امپورٹ سبسٹیٹیوٹ انڈسٹری کا قیام ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہےلیکن اس فیصلے سے صنعت بند ہو گی بڑھے گی نہیں ۔کراچی چیمبر کے صدر جنید اسمعیل مکڈا نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا تھا کہ ڈالر کو روکواس میں مزید اضافہ نہ ہونےدو ،انٹرسٹ ریٹ نہ بڑھائو لیکن حکومت اس کے برعکس کر رہی ہے۔