پشتو موسیقی کو جدید سازوں کی آمیزش سے فائدہ پہنچا ‘شاکر زیب

May 21, 2019

پشاور (وقائع نگار) پشتو فلموںکے معروف موسیقار شاکر زیب نے کہا ہے کہ پشتو موسیقی کو جدید سازوںکی آمیزش سے فائدہ پہنچا ہے اگر وقت کے ساتھ اس میںتبدیلی نہ آتی تو عوامی سطح پر پشتو گانوںکو زیادہ مقبولیت نہ ملتی ۔ صوبے میںدہشت گردی کے دور میںموسیقی چھوڑنے کی دھمکیاںبھی ملیںلیکن میںنے اپنا سفر جاری رکھا۔ انہوںنے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے بچپن سے موسیقی سے شغف ہے اور ابھی تک اس سے وابستہ ہوں۔ 1994ء سے محکمہ ثقافت اور نشترہال کیلئے خدمات انجام دے رہا ہوں۔ 1999ء سے پی ٹی وی اور ریڈیوکیلئے کام کر رہا ہوں۔ 1991ء میںفلم’’زوئے د شیطان‘‘ میں14سال کی عمر میںعظیم گلوکارہ گلناز بیگم مرحومہ کے ساتھ دوگانا ریکارڈ کرایا ۔ 250آڈیو البمز کی موسیقی ترتیب دے چکا ہوں۔ 2002ء میںپہلی بار قیصر صنوبر کی فلم’’گناہ د یوے شپے‘‘ کیلئے موسیقی ترتیب دی جس کی کامیابی کے بعد نسیم خان‘ درویش خان‘ عنایت اللہ خان ‘ ارشد خان ‘ ارباز خان ‘ نادر خان ‘ لیاقت علی خان ‘ عارفخان اور عابد نسیم جیسے مشہور ہدایتکاروںکے ساتھ کام کیا۔ اب تک 80فلموںکی موسیقی ترتیب دی ہے۔ عیدالفطر کی فلم ’’دے تہ لوفر وائی‘‘ کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔ میری مشہور فلموںمیں’’یارانہ‘جوش ‘ ستمگر‘ خاورے مے زڑگے شہ‘ لوفر‘ اوربل‘ بدعملہ‘ ستا محبت زما سزا شوہ‘ بازیگر‘ خاندانی بدمعاش‘ اقرار اور تیزاب‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ میںنے پشتو فلموںمیںبختیار خٹک‘ ہمایوںخان‘ رحیم شاہ‘ زیک آفریدی‘ شاہسوار خان‘ شاذ خان‘ زمان ظہیر‘ ستارہ یونس‘ گل رخسار‘ مسرت مہمند‘ دلراج‘ اسفندیار مومند‘ نیلو خان‘ عظمیٰ سواتی‘ آصف خویشگی ‘ لیلا خان اور رانی خان جیسے گلوکاروںکو متعارف کرایا ۔ فلمی گیت کاروںکے علاوہ ادبی شعراء رحمٰن بابا‘ خوشحال خان خٹک‘ اجمل خٹک‘ غنی خان بابا‘ لائق زادہ لائق ‘ اباسین یوسفزئی‘ رحمت شاہ سائل ‘ سیف الرحمٰن سلیم‘ وحید الرحمٰن ضیا‘ وصال خلیل‘ رئیس خان صحرائی اور فضل سبحان عابد کے کلام ریکارڈ کرچکا ہوں۔ میںواحد موسیقار ہوںجس نے اردو اور پنجابی گلوکاروں سے پہلی بار پشتو گانے گوائے جس میںنصیبو لال‘ حمیرا ارشد‘ سائرہ نسیم ‘ عاصمہ لتا‘ افشاں زیبی اور جواد احمد نمایاںہیں۔ میرا اب تک کا مقبول گیت’’ زما لویہ گناہ دا دہ چہ پختون یم‘‘ ہے جسے پوری دنیامیںشہرت ملی۔ اپنی آواز میںالبم ’’شہور‘‘ کے علاوہ مختلف فلموںمیںبھی گلوکاری کی ہے۔ پی ٹی وی کے علاوہ نجی چینلوںکیلئے بھی کام کرچکا ہوں۔ پاکستان کے علاوہ یو اے ای‘ قطر ‘ مسقط اور ترکی میںاپنے فن کا مظاہرہ کرچکا ہوں۔