آرمی چیف سے پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

May 21, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈرنے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور پولینڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات میں دفاع،ٹریننگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا اور سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈکےکمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

پولینڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول رکھے، پولینڈ کے کمانڈر کو پاک فوج کےدستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔