سی ڈی اے ملازمین کو عید الائونس دینے کا اعلان

May 22, 2019

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ افسران و ملازمین کیلئے عیدالاونس دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عید الاونس مئی کی تنخواہ کے ساتھ 30مئی کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ گریڈ ون سے گریڈ 15تک کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالاوئنس دیا جائیگا جبکہ گریڈ 16اور اس سے اوپر گریڈ کے افسران کو ایک آدھی بنیادی تنخواہ کے برابر عیدالاوئنس دیا جائیگا۔سی ڈی اے میں کام کرنیوالے تمام افسران و ملازمین جن میں کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز اورماسٹر شامل ہیں کو بھی عیدالاوئنس ملے گا۔