انٹرمیڈیٹ کےامتحان پارٹ سیکنڈ ختم ہوگئے

May 22, 2019

لاہور(خبر نگار) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء (پارٹ سیکنڈ) کے پیپرز گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ انٹر میڈیٹ (پارٹ ون) کے پیپرز کا آغازآج 22مئی سے ہوگا۔ جس میں 1لاکھ 74ہزار سے زائد طالب علم حصّہ لیں گے۔ پہلے روز صُبح کے وقت نفسیات، کلاتھ اینڈ ٹیکسٹائل اور شام کے سیشن میں ہوم اکنامکس،اپلائیڈ سائنسز اور دیگر پیپرز ہوں گے۔