ضلعی سیکرٹری کے گھر اسلام آباد میں چھاپہ قابل مذمت ہے،پشتونخوامیپ

May 22, 2019

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں پارٹی اسلام آباد راوالپنڈی کے ضلعی سیکرٹری حاجی عبدالقیوم اچکزئی کے گھر اسلام آباد میں فورسز کی جانب سے غیر قانونی چھاپے ،چادر وچار دیواری کے تقدس کی سنگین پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب سحری سے قبل ان کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مار کر خوف وہراس پھیلایا اور قانونی چارہ جوئی کے بغیر گھرکی تلاشی لی گئی ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات سے پشتونخوامیپ کے رہنماؤں وکارکنوں کو اپنے قومی اہداف کے حصول ، اصولی موقف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ۔ بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث سیکورٹی اداروں کے واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔