امریکی قونصلیٹ کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹ

May 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت یو ایس قونصلیٹ کراچی میں نمائشی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا،جس میں کونسل جنرل نے گیند کو ہٹ لگا کر ایونٹ کا آغاز کیا۔ یو ایس کونصل جنرل جوائن وگنر کہتی ہیں وہ کرکٹ کی دیوانی ہیں۔ میچ میں لڑکے اور لڑکیوں پر مشتمل ٹیموں نے مقابلہ کیا جس میں بلیوز ٹیم نے ریڈز کو شکست دی۔