طارق عزیز اور ولیم شیکسپیئر (ڈمیز) کی خبرناک آمد

May 23, 2019

کراچی (جنگ نیوز) طارق عزیز اور ولیم شیکسپیئر (ڈمیز) کی جمعرات کو خبرناک آمد ہوگی۔ شو کے دوران دکھایا جائے گا کہ کیوں طارق عزیز انعام دینے سے مکر گئے۔ ناظرین یہ بھی دیکھیں گے کہ نانگا پربت اپنی طرف کیسے کھینچتا ہے۔ شیکسپیئر کے ڈراموں میں گانوں کا تڑکا، دانت گلاس میں دل جیب میں، تھوم 17 ہزار روپے فی کلو، دولت پر احمقوں کا راج اور جارج واشنگٹن سے پہلے امریکا میں کس کا حکم چلتا تھا؟۔ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔