کراچی میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان

May 23, 2019

کراچی شہر میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، ہفتہ اور اتوار کو شہر میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جبکہ گرمی کی لہر کے دوران سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس زیادہ محسوس ہوگا۔